نیوزمیڈیا امریکی قوم کو تقسیم کرنے کا ذمہ دار ہے، سروے رپورٹ

0
217

ایسوسی ایٹڈپریس این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ اور رابرٹ ایف کینیڈی ہیومن رائٹس کے تحت کرائے گئے ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ تقریباً تین چوتھائی بالغ امریکیوں کا کہنا ہے کہ نیوز میڈیا ملک میں سیاسی تفریق کو مزید گہرا کر رہا ہے۔

جب کہ نصف امریکی یہ کہتے ہیں کہ انہیں میڈیا کی جانب سے منصفانہ اور درست طریقے سے خبریں رپورٹ کرنے کی صلاحیت پر بھروسہ نہیں ہے۔

تاہم امریکیوں کی ایک محدود تعداد کا کہنا ہے کہ انہیں خبروں کو مکمل اور منصفانہ طور پر رپورٹ کرنے کے بارے میں نیوز میڈیا کی صلاحیت پر کسی حد تک بھروسہ ہے۔ صرف 16 فی صد امریکی کہتے ہیں کہ وہ نیوز میڈیا پر بہت اعتماد کرتے ہیں جب کہ 45 فی صد نیوز میڈیا پر بالکل بھروسہ نہیں کرتے ۔

سروے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ بہت سے امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ نیوز میڈیا پر گہرائی میں جا کر پیش کی جانے تحقیقاتی رپورٹنگ ان مسائل کو سمجھنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہے جن کے بارے میں وہ متفکر ہوتے ہیں۔لیکن وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ عموماً خبریں تفصیل سے پڑھنے کی بجائے صرف ان کی سرخیوں پر نظر ڈالنے پر اکتفا کرتے ہیں ۔ تاہم ایک ایسے وقت میں جب کہ نیوز میڈیا پر عمومی طور پر اعتماد کی کمی ہے۔ رائے دہندگان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ میڈیا کم از کم ان مسائل کو بہتر طور پر اجاگر کر رہا ہے جو ان کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here