بلوچستان کے علاقے پنجگور اور تمپ میںدیوار گرنے سے 2 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ ندی میں بہہ جانے سے ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے ریش پیش میں طوفانی بارشوں سے دیوار گرنے سے سلیمان ولد حاجی داد محمد اور عدنان ولد جمعہ نامی 2 بچے ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب تمپ میں نہنگ ندی کے تیز پانی کے بہائو سے ایک شخص بہہ کر لاپتہ ہو گیاہے۔
اطلاع کے مطابق تمپ میں نہنگ ندی کے تیز بہاؤ میں الہی بخش عرف جانی نامی ایک شخص ندی پار کرتے ہوئے بہہ گیا۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ میونسپل کمیٹی تمپ اور لیویز اہلکار ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے اس کی تلاش میں مصروف ہیں تاحال ان کا پتہ نہیں چل رہاہے۔
دریں اثناپنجگور سے کوئٹہ جانے والی ویگو گاڑی حاجیکہ کھٹاہی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں مسماۃ زوجہ محمد اشرف نامی خاتون موقع پر ہلاک جبکہ مصور نامی شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور محمد اشرف اور فیصل زخمی ہو گئے۔