بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں پولیس تھانے پر بم حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کوئٹہ میں پولیس تھانے کو دستی بم سے نشانہ بنایاہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں پولیس تھانے کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔
بم حملے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچا ہے ۔
گہرم بلوچ نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان سے دشمن فورسز کی انخلا تک اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے ۔