بلوچ قوم پر ست رہنما بی ایس او کے سابقہ چیئرمین، بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابقہ مرکزی سیکریٹری جنرل اور بلوچ دانشور رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے شہید سبین محمود کو ان کی پانچویں یوم شہادت پر دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
میں شہید سبین محمود کو ان کی پانچویں یوم شہادت پر دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ حقوق انسانی کے ایک بہادر رکشک تھی۔ پاکستان کی خفیہ اداروں نے اسے قتل کروایا کیونکہ وہ حقوق انسانی کی دفاع کے لئے پورے خلوص کے ساتھ کھڑی تھی اور پاکستان آرمی کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی کی بلا خوف مذمت کرتی تھی۔