بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 2 سگے بھائی ہلاک ہو گئے۔
ہزار گنجی کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر نے 2 بھائیوں مصور اور وارث کو کچل دیا۔
دونوں موقع پرہلاک ہو گئے۔
لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب بیلا میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 55 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔
ہفتہ کے روز جام یوسف آباد ڈنڈہ بیلا میں کھیت میں کام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 55 سالہ عبدالصمد ولد عبدالرحمن سمالانی ساکن مستونگ ہلاک ہوگیا۔