گوادر: فوجی اہلکارکابچے کیساتھ زیادتی کی کوشش پر احتجاجاً سی پیک روڈ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر او رسی پیک حب گوادر میں پاکستانی فوجی اہلکارکابچے کیساتھ زیادتی کی کوشش پر عوام نے مشتعل ہوکر احتجاجاً سی پیک روڈ بلاک کردیا۔

واقعہ آج بروزہفتہ پیش آیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شامل بچے کی والد کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بچے کوفوجی اہلکارنے زیادتی کیلئے پیسے کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر بچہ بھاگ کر گھر پہنچا اور پو را معاجرہ فیملی کو بتایا جس پر فیملی اور ڈوریہ محلے کے سب لوگ اکھٹا ہوکر مذکورہ جگہے پر پہنچ گئے مگر فوجی اہلکار تب تک بھاگ گیا تھا۔

واقعہ کے بعدمشتعل عوام نے احتجاجاً سی پیک روڈ کو بلاک کردیا ہے۔عوام میں کافی غم غصہ پایا جاتا ہے ۔

واضع رہے کہ دو سال قبل ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں  پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے 10 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔جس پر پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہوگیاتھا۔

Share This Article
Leave a Comment