ضلع کیچ: پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے 10 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ایک کمسن بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر بے ہوشی کی حالت میں پھینک دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز آرمی کے اہلکاروں نے کیچ کے تحصیل ہوشاب سے 10 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی، بچے کو بے ہوشی کی حالت میں تربت اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچے کی شناخت مراد امیر کے نام سے ہوئی ہے جو ہوشاپ گریڈ بازار کا رہائشی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق بچے سے زیادتی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جنگل کی لکڑیاں لینے گیا تھا۔

مقامی افراد نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے میں ہوشاپ میں شاہراہ کو بلاک کر دیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment