خواتین پر پابندیاں لگانے پرطالبان کیخلاف قرارداد منظور

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے طالبان حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خواتین پر عائد پابندیوں کو فوری واپس لے تاہم طالبان نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی دباؤ کی ناکام پالیسی اب کام نہیں کرے گی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز کونسل کے تمام 15 ارکان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا تھا کہ اپریل کے اوائل میں اعلان کردہ پابندی انسانی حقوق اور اصولوں کو مجروح کرتی ہے۔

مزید وسیع طور پر کونسل نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایسی پالیسیوں اور طریقوں کو تبدیل کیا جائے جو خواتین اور لڑکیوں کو ان کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں سے لطف اندوز ہونے پر پابندی لگاتی ہیں۔

کونسل نے تمام تمام ریاستوں اور تنظیموں پر بھی زور دیا کہ وہ ان پالیسیوں اور طریقوں کی فوری تبدیلی اور اصل حالت میں واپسی کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ۔

اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا ذکی نصیبہ نے کہا کہ دنیا خاموش نہیں بیٹھے گی کیونکہ افغانستان میں خواتین کو معاشرے سے مٹا دیا گیا ہے۔

ادھر طالبان نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی دباؤ کی ناکام پالیسی اب کام نہیں کرے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment