بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے دو افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق دونوں افراد نے کوئٹہ کا دورہ کیا تھا تاہم ان میں علامات گوادر میں ظاہر ہو گئی تھیں۔
بلوچستان میں مزید دو افراد میں میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرین کی کل تعداد 609 ہو گئی ہے۔
ان میں کورونا وائرس کی تصدیق آغا یونیورسٹی کراچی کی لیباریٹری میں ہوئی تھی جہاں وہ چیک اپ کے لیے گئے تھے۔ دونوں افراد سے ابتدائی رابطے میں رہنے والے10 افراد میں سے سات افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
گوادر سے کیس رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان کے 33 اضلاع میں سے 13اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز کے سامنے آئے ہیں۔