ایک واٹس ایپ اکائونٹ اب 4 فون پر استعمال کرنا ممکن

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: میٹا

میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ سے ان اب دو سے زائد مختلف فونز پر لاگ اِن ہوسکتے ہیں۔

میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے فیچرزاور اپ ڈیٹ متعارف کرواتا رہتا ہے، تاہم حال ہی میں اہم اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہے۔

مارک زکر برگ نے فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ ’آج سے آپ ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے 4 مختلف موبائل فونز پر استعمال کرسکتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس سہولت سے دنیا بھر کے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

https://twitter.com/WhatsApp/status/1650901059093639168

اس سے قبل صارفین ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے صرف ایک فون پر لاگ ان ہوسکتے تھے۔

البتہ متعدد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ پر صرف براوزر کے ذریعے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے لان ان ہوسکتے تھے، تاہم اب پہلی بار ایک صارف اپنا وٹس ایپ اکاونٹ ایک ہی وقت میں 4 مختلف موبائل فونز پر بھی استعمال کر سکے گا۔

تاہم اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ جس موبائل پر سب سے پہلے لاگ ان کیا گیا ہو،اگر وہ موبائل فون مخصوص عرصے تک غیر فعال رہے گا، تو اس صورت میں واٹس ایپ اکاؤنٹ دیگر موبائل فونز سے بھی لاگ آوٹ ہو جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment