مستونگ وآواران میں فائرنگ و روڈ حادثہ، 2 افراد ہلاک ،پنجگور سے لاپتہ شخص بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور آواران میں فائرنگ اور روڈ حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔

مستونگ میں مجاہد کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی کوطبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج و معالجہ کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا تھامگرراستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل ۔

زخمی کی شناخت مقصود احمدکے نام سے ہوگئی جوشمس آباد کارہائشی بتایا جارہا ہے ۔

دریں اثناآواران میں ایک رکشے کی کھائی میں گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوگئی ۔

واقعہ میںدوافراد شدید زخمی بھی ہوگئے ۔ جبکہ 4 کو معمولی چھوٹی آئی ہیں۔

بیدی لگن اور کہن زیلگ سے تعلق رکھنے والےایک ہی خاندان کے 7 نوجوان رکشے پر گھومنے جارہے تھےکہ رکشہ بریت چھڑائی پر کھائی میں جاگری جس کے سبب ایک نوجوان موقع پر ہلاک ہوا۔

علاوہ ازیں پنجگور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکارایک شخص 2 سال بعد رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔

بازیاب ہونے ولاے شخص کی شناخت فیض جان وحید کے نام سے ہوگئی جوگرمکان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment