پنجگورو ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی فورسزپر بم حملے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسزکو نشانہ بنایا۔دونوں حملوں میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پنجگورکے علاقے چتکان بازار میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہکیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں عبدالرازق نامی ایک اہلکارزخمی ہوا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹیچنگ ہسپتال میں کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے ۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر پل کے قریب پولیس پارٹی پر دستی بم حملہ ہوجس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر پل ریلوے ٹریک میر حسن روڈ پر پولیس کی جانب سے اسپیشل ناکہ پر اہلکار چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ جو ان کے قریب گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پولیس اہلکار سعید احمد زخمی ہو گیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کی ٹیم کو طلب کیا گیا ٹیم کے مطابق دھماکہ دستی بم پھٹنے سے ہوا، مزید کارروائی پولیس کر رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment