یمن میں امداد کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 85 افراد ہلاک

0
77

جنگ زدہ ملک یمن میں امداد کی تقسیم کرنے کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 85 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ میں حوثی حکام نے بتایا کہ یہ ایک دہائی کے دوران بھگدڑ مچنے کے مہلک ترین واقعات میں سے ایک ہے، یمن میں یہ تازہ حادثہ عیدالفطر کی آمد سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔

جزیرہ نما عرب کے غریب ترین ملک یمن میں سیکڑوں افراد دارالحکومت صنعا میں 5 ہزار یمنی ریال (تقریباً 20 ڈالر) نقد امدادی وصول کرنے جمع ہوئے تھے۔

حوثی سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ دارالحکومت کے ضلع باب الیمن میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 85 افراد ہلاک اور 322 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، محکمہ صحت کے عہدیدار نے بھی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

‘المسیرہ ٹی وی چینل کی جانب سے نشر ہونے والی ویڈیو میں متعدد لاشوں کو دیکھا گیا جس میں لوگ ایک دوسرے کے اوپر چڑھ کر گزرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here