آزادی پسند بلوچ رہنمااوربلوچستان کے لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ "ٹوئٹر” پر اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہماری معزز خواتین کا دشمن کی جانب سے سستا اور جعلی میڈیا ٹرائل اس کی ذہنی پستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ اس فریب میں مبتلا ہیں کہ وہ بلوچ خواتین کو مزاحمت سے دور رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 500 سال سے زائد خواتین کی تاریخ ہے جو ہمارے دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتی ہیں اور یہ جاری رہے گا۔بلاشبہ بلوچوں کی اکثریت ہمیشہ پاکستانی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہے۔ میں اپنی قوم سے ثابت قدم رہنے کی تلقین کرتا ہوں۔ دشمن میدان میں جنگ ہار چکا ہے۔ وہ دن زیادہ دور نہیں ہے کہ ہم اپنی خودمختاری دوبارہ حاصل کر لیں۔