پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے گھوٹکی میں تھانہ گیمبڑو کی حدود میں واقعہ پولیس چوکی پرحملے میں2اہلکارہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آورڈاکو تھے جوایک درجن سے زائد تعداد میں پولیس چوکی پر حملہ آور ہوئےاور پھر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گھوٹکی کے نواحی علاقے تھانہ گیمبڑو کی چوکی پنج میل پر رات کی تاریکی میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے حملہ کردیا اور فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں علی گوہر دایو اور اشوک کمار کوہلاک کردیا جبکہ ایک اہلکار عزیز میرانی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔