نیشنل ہائی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ساڑھے 3 سالوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 787 افرادہلاک اور 38 ہزار 759 زخمی ہوچکے ہیں۔
جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عنایت اللہ آغا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی روٹ کو خضدار تک دو رویہ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رواں سال 4 ماہ کے دوران 10 مختلف حادثات میں 55 سے زائد افرادہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق اکتوبر 2019 سے مارچ 2023 تک بلوچستان کی 5 قومی شاہراہوں پر 28 ہزار 646 حادثات ہوئے، صرف کوئٹہ کراچی روٹ پر ساڑھے 3 سالوں کے دوران 18 ہزار 96 حادثات میں 787 افراد ہلاک اور 38 ہزار 759 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر 264 ٹریفک حادثات نے 646 خاندانوں کو متاثر کیا ہے جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عنایت اللہ آغا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا کام جاری ہے ۔
جی ایم این ایچ اے کے مطابق اس وقت 200 ارب روپے کی لاگت سے کچلاک ژوب، نوکنڈی ماشکیل، ہوشاب بیلہ آوران روڈ پر کام جاری ہے لیکن فنڈز کی کمی اور سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں دوسری جانب شہری مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی شاہراہوں بالخصوص کوئٹہ کراچی روڈ کو جلد تعمیر کیا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے ۔