پنجگورو بالاناڑی میں  فائرنگ و خودکشی واقعات سے 2 افراد ہلاک

0
142

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور بالاناڑی میں فائرنگ اور خودکشی کے دوواقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور کے تحصیل گچک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ادیب ولد رضا کے نام سے ہوگئی ۔

مقامی ذرائع کے مطابق ادیب موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جو موقع پر ہلاک  ہوئے۔

دوسری جانب بالاناڑی میں حاجی شہر کے گاؤں ایری میںایک شخص نے خودکشی کرلی ہے ۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت نور دین ولد گلبہار مغیری (بھنڈ) کے نام سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق نوردین نے خود کو پھانسی دے کر خود کُشی کر لی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here