بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں دھماکاخیز مواد پھٹنے 2 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ وڈ ھ میں کرنٹ لگنے سے2 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق چمن کے ایک نواحی علاقے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے ہلاک جبکہ ایک کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق چمن میں دھماکا رحمان کہول روڈ ظریف مسجد کے علاقے میں افغان طالبان کے زیر استعمال ایک خالی گھر میں پڑے بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا ہے ۔
ذرائع بتا رہے ہیں کہ بچے خالی گھر میں پڑے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ ان پر پھٹ گیا۔
ذرائع سے معلوم ہواہے کہ یہ گھر کافی عرصے سے افغان طالبان کے زیر استعمال تھا جوافغانستان پر قبضے کے بعد افغان طالبان اس مکان سے افغانستان منتقل ہوگئےتھے اوراس وقت سے اس مکان میں بھاری مقدار میں بارودی مواد پڑاہے ۔
سیکورٹی فورسزنے بم ڈسپوزل سکواڈ کو علاقے کی کلئیرنس کیلئے طلب کرلیا ہے۔
واقعے میں ہلاک بچے ہمسائے بتائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب وڈھ میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
واقعہ وڈھ کے علاقے لوپ میں پیش آیا۔
بے ہوش اور ہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقلکردیا گیا۔