پاکستان قومی اسمبلی : سپریم کورٹ کے8 رکنی بینچ کو تحلیل کرنیکا قرارداد منظور

0
180

پاکستان کے قومی اسمبلی نے اس قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کیا ہے جس میں سپریم کورٹ رولز پر سماعت کرنے والے بینچ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ قرارداد جمعرات کو رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ آئین سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درخواست عجلت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی مذمت کرتا ہے اور آٹھ رکنی بینچ کو یکسر مسترد کرتا ہے۔۔۔ ایوان سمجھتا ہے کہ بل قانون بننے سے پہلے بینچ کی تشکیل غیر ضروری ہے اور اسے تحلیل کیا جائے۔‘

اس قرارداد میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ بینچ میں سینیئر ترین ججز کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ سپریم کورٹ غیر منصفانہ فیصلے کر رہی ہے اور اس کی مداخلت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here