میانمار میں فوجی حکومت نے ایک عوامی اجتماع پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 100 کے قریب افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک عینی شاہد، مقامی جمہوریت نواز گروپ اور غیر جانبدارمیڈیا کے حوالے سے بتایا ہےکہ منگل کے روز میانمار کی فوج کے فضائی حملوں میں 100 کے قریب افراد ہلاک ہوئےہیں جن میں بہت سے بچے بھی شامل تھے۔ یہ لوگ فوجی حکومت کے مخالفین کے ایک دفتر کے افتتاح کی تقریب میں شریک تھے۔
فوج فروری 2021 میں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت سے اقتدار حاصل کرنے کے بعد اپنی حکومت کےخلاف وسیع پیمانے پر مسلح جدوجہد کا مقابلہ کرنے کے لیے فضائی حملوں کا استعمال کر رہی ہے۔
ایک عینی شاہد نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایک لڑاکا طیارے نے براہ راست لوگوں کے ہجوم پر اس وقت بم گرایا جب وہ صبح 8 بجے ساگانگ علاقے کے کنبالو ٹاؤن شپ میں پازیگی گاؤں کے باہر ملک کی اپوزیشن تحریک کے مقامی دفتر کے افتتاح کے لیے جمع تھے۔
ایک عنی شاہد نے کے مطابق، جس نے حکام کی طرف سے سزا کے خدشے کی وجہ سے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، بتایا کہ تقریباً آدھے گھنٹے بعد ایک ہیلی کاپٹر نمودار ہوا اور اس مقام پر فائرنگ کی۔
ابتدائی رپورٹوں میں مرنے والوں کی تعداد 50 کے لگ بھگ بتائی گئی تھی، لیکن بعد میں غیر جانبدار میڈیا کی اطلاعات کے مطابق یہ تعداد تقریباً 100 تک پہنچ سکتی ہے۔