سبی وپشین میں جعفر ایکسپریس و مدرسے میں دھماکے

0
136

بلوچستان کے علاقے سبی وپشین میں جعفر ایکسپریس اور مدرسے میں دھماکے ہوئے ہیں۔

سبی میں جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

سبی میں ریلوے لائن پر جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا، حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان لیویز نے بتایا کہ جعفرایکسپریس مچھ سے لاہور جارہی تھی، کہ سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔ تاہم ٹرین گزرنے کے بعد دھماکا ہوا، جس سے صرف ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

اسی طرح ضلع پشین کے مقامی مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔

لیویز کے مطابق پشین کے علاقے سرانان کے ایک مدرسے میں دھماکے کے باعث ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔

زخمی طالب علم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشین سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

دھماکا پین ڈیوائس کا تھا، طالب علم پین سے لکھ رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دونوں دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here