بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب 9 بجے پنجگور کے علاقے پروم میں کلگ کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔