بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید اوربعد ازاں کنویں سے برآمد ہونے والی لڑکوں کی لاشوں کے ڈی این اے کی رپورٹ آگئی ہے۔
لاہور لیبارٹری سے آنے والی رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکے گراں ناز کے بیٹے ہیں جبکہ گراں نازنے ایک لاش کی شناخت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں سے ایک اس کا بیٹا نہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔