جماعت اسلامی نے مولانا ہدایت الرحمان کی گرفتاری کیخلاف یکم مئی کوگوادر میں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب سب قانونی جمہوری راستہ چھوڑ کر پہاڑوں پر جاکر حکومت واداروں کے خلاف جہدوجہد کرنا ہوگی۔
اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔
اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر پرجھوٹے مقدمات، گرفتاری ،تین ماہ سے قیدکے خلاف جماعت اسلامی یکم مئی مئی سے گوادر میں دھرنا دیگی،ملک بھر میں احتجاج ہوگا بلوچستان کے امرائے اضلاع ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں عید سے قبل پریس کانفرنس کے ذریعے اعلانات کرکے یکم مئی کو قافلوں کی صورت میں گوادر جانے کی تیاری کریں ۔
انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کے منفی رویے ،عدالت کامولاناکوضمانت وانصاف سے محرومی ،حکومتی واسٹبلشمنٹ ،قومی جماعتوں اور قومی میڈیا کا مولانا کے قید ،ضمانت سے محرومی کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی ٹھیک نہیں ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حوالے سے کوئی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔
اجلاس میں جماعت کے بلوچستان کے نائب امراءمولانا عبدالکبیرشاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،ڈاکٹرعطاءالرحمان ، قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا خالدالرحمان شاہوانی ،جے آئی یوتھ کے بلوچستان کے صدر نقیب اللہ اخوانی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر شریک تھے اجلاس میں مرتضیٰ خان کاکڑ نےبلوچستان کے تنظیمی ،ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی رپورٹ پیش کی ۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،مقتدر قوتوں کی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوتین ماہ سے قید میں رکھنے،جھوٹے مقدمات کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا گوادرمیں بلوچستان دھرنا دیا گیا دھرنے میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے قافلے شرکت کریں گے۔
دریں اثناءنائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیر احمدماندائی نے کہاکہ مقتدر قوتیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی میں رکاوٹیں ڈال کر جمہوری طریقے سے قانونی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ روک رہے ہیں کیا اب سب قانونی جمہوری راستہ چھوڑ کر پہاڑوں پر جاکر حکومت واداروں کے خلاف جہدوجہد کریں اس طریقے سے صرف مقتدرقوتوں کو فائدہ ہوگایکم مئی کو گوادرجاکر مولانا کی رہائی کیلئے دھرنا دیاجائیگا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو جھوٹے مقدمات میں قید ،ضمانت سے محروم کرکے ملک میں آئینی قانونی جدوجہد کا راستہ کیوں روکاجارہا ہے جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی منظم حقیقی جمہوری پارٹی ہے ہم کسی صورت قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے لیکن ظلم وجبر اور لاقانونیت کے خلاف بھی کسی صورت نرمی نہیں دکھائیں گے ۔