دکی و سبی میں کوئلہ کان او رروڈ حادثے میں بچہ سمیت 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی اور سبی میںکوئلہ کان او رروڈ حادثے کے دو مختلف حادثات میں بچہ سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ہلاک جبکہ دو کانکن زخمی ہوگئے۔

ہلاک کانکن کی شناخت بخت اللہ ولد عبدالغفور سکنہ کلی جمعہ گل غریب آباد کے نام سے ہوگئی۔

زخمیوں کی شناخت جمعہ خان ولد لعل محمد اور ابراہیم ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوگئی۔

زخمیوں اورلاش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

دوسری جانب ضلع سبی میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک دس سالہ بچہ ہلاک ہوگیاہے۔

ایدھی حکام کے مطابق سبی کے علاقے بس اڈہ کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے بچہ رحمت اللہ ولد عطاء محمدہلاک ہوگیاہے ۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔

مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment