بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر،خضدار اورلورائی میں فائرنگ وروڈ حادثات میں 6افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ژوب سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے ۔
سوموار کے روز صبح 6کے قریب ڈھاڈر کے مقام این اے 65قومی شاہراہ پر ٹوڈی اور مزد میں خوفناک حادثہ ہوا۔
حادثے میں ٹوڈی میں سوار 4 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
ٹوڈی سبی سے کوئٹہ جبکہ مزدا کوئٹہ سے سندھ کی طرف جا رہا تھا ۔
لاشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا ۔
مزدا ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد رفیق ولد اللہ ڈنہ گجر کچھی،عبدالمجید ولد صالح محمد بھنڈ کچھی،ارباب محمد یاسین ولد عبدالمالک بوہڑ،کچھی،ڈائیوار غلام حیدر ولد اللہ واریہ مہر سبی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے ۔
دوسری جانب ژوب کے علاقے گٹکی بابر پولیس ایریا میں نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دیا۔
لاش کو شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے ۔
دریں اثنالورالائی کے علاقے پٹھان کوٹ روڈ سلیم باغ کے مقام پردن دےہاڑے 3 نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولانا محمد عارف دمڑکے نام سے ہوگئی ہے جو گورنمنٹ مڈل سکول غبرگ میں ٹیچر ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مولانا محمد عارف دمڑ کو سکول کیلئے کتابیں لاتے ہوئے راستے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا اور موٹر سائیکل ودیگر چازیں چھین کر فرار ہو گئے۔
علاوہ ازیں خضدار کے علاقے پیر عمر ایریا میں حادثے کے دوران موٹرسائیکل سوار سرفراز ہلاک ہو گیا۔
لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔