کوئٹہ واوتھل میں فائرنگ و روڈ حادثات سے 3افراد ہلاک

0
106

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور اوتھل میں فائرنگ و روڈحادثات کے مختلف واقعات میں 3افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر رضا محمداسٹریٹ ریلوے لائن کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نادر ولد عبدالقیوم نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پربے نظیر پل کے قریب ویگن کی چھت سے گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

دریں اثنامکران کوسٹل ہائی وے پر پھور کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز خونی شاہراہ کوسٹل ہائی پر ٹرک نمبرTLX. 051 اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بھتیجا اللہ بچایا ولد محمد یوسف سکنہ پھور لیاری ہلاک جب کہ چچا میاں ولد خدا بخش سکنہ پھور لیاری زخمی ہوگئے۔

نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

جب کہ لیاری پولیس نے ٹرک ڈرائیور نورولی ولد حضرت علی سکنہ لنڈی کوتل خیبرایجنسی کوحراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے تربت میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی جبکہ بل نگور دشت میں پتھرلگنے سے بزرگ شہری زخمی ہوگیاہے ۔

اطلاعات کے مطابق علی آباد کوشقلات کا نوجوان رہائشی فیصل اسحاق کے کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیصل شکار کیلئے گیا تھاکہ گن شارٹ سے زخمی ہوا ہے۔

بل نگور دشت کا بزرگ رہائشی سید محمد ولد بہرام سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگیاجسےٹیچنگ اسپتال تربت پھر کراچی منتقل کردیا گیا۔

لیویز کے مطابق سید محمد سڑک کے کنارے کھڑا تھاکہ تیزرفتار گاڑی گزرنے سے پتھر ڑ کے زور سے لگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here