امریکا میں طوفانی بگولوں کی تباہی سے اموات کی تعداد26 ہو گئی

0
134
فوٹو : وی او اے

امریکہ کی جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں میں ہفتے کو طوفانی بگولوں کے سبب کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

طوفانی بگولوں کی وجہ سے ریاست آرکنساس میں کم از کم نو ہلاکتیں ٹنیسی کاؤنٹی میں جب کہ چار اموات ٹاؤن وائنی سے رپورٹ کی گئیں۔ ریاست انڈیانا کے علاقے سلیون میں تین افراد اور ریاست الینوائے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب طوفانی بگولے کے سبب مزید ہلاکتیں دیگر علاقوں سے رپورٹ کی گئیں جن میں الاباما اور میسی سپی شامل ہیں جب کہ آرکنسا کے حکام کے مطابق 2600 سے زائد عمارتیں طوفانی بگولوں کی زد میں آئی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفانی بگولوں کی رفتار 165 میل فی گھنٹہ تھی۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ کی کم از کم آٹھ ریاستوں میں طوفانی بگولوں کی وجہ سے گھر اور کاروبار تباہ ہوئے ہیں جب کہ تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here