بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کا کلاسز وامتحانات کی بائیکاٹ کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین نے کلاسز اورامتحانات کی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کی تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں جامعہ میں  کلاسز اورامتحانات کی بائیکاٹ کا اعلان کیاگیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو گزشتہ دو مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی، زیر التوا پروموشن، آپ گریڈیشن ، ٹائم اسکیل کیسز، یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم، جامعہ کے باڈیز میں ایسوسی ایشنز کے نمائندگی ،جامعہ کو درپیش مالی اور انتظامی بحران پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان نے اپنے احتجاجی تحریک کو مزید وسعت کے ساتھ تمام دفاتر، کلاسسز ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند اور بی اے بی ایس سی کے امتحانات کا مطالبات کی منظوری تک بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کے تمام اساتذہ کرام، آفیسرز اور ملازمین سے گذارش ہے کہ وہ احتجاج کو کامیاب بنائیں۔مزید براں جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے فیصلے کے مطابق جامعہ کے زیر انتظام سب کیمپسسز مستونگ، پشین ، خاران اور قلعہ سیف اللہ کے ساتھ کیسواب اور یونیورسٹی لاء کالج بھی ہر قسم کے سرگرمیوں کے لئے بند رہیں گے ۔

Share This Article
Leave a Comment