بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ و ٹریفک حادثے کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔
گزشتہ شب تین بجے آر سی ڈی شاہراہ پر واقع محفل ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمدحیات نامی شخص کوہلاک اور ان کے ساتھی محمد یعقوب جمالدینی کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔
واقعہ کے خلاف مقتول محمد حیات گرگناڑی کے لواحقین نے ہفتے کے روز میت کے ہمراہ آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیا جس سے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
‘
رمضان کے مہینے میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ایس پی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے کے ساتھ مذاکرات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی پر لواحقین نے پرامن انداز میں احتجاج ختم کردیا ۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ایک ٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے مستونگ روڈ میاں غنڈی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔