بلوچستان کے علاقے اضلاع کیچ اور پنجگور کے علاقوں زامران ، پنجگورشہر اورکولواہ میں پاکستان فورسزپرہونے والے تین حملوں میں 5 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔
سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج بروزہفتہ صبح بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ زامران میں سادیم کے مقام پر نامعلوم مسلح افرادنے پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگائے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں4 اہلکار ہلاک ہوئے اور حملہ آوروں اہلکاروں کے اسلحہ بھی لے گئے۔
حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فوج کے چوکی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
پنجگور شہر میں واقع مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔
بم حملے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
دریںاثنا ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق رود کیمپ پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم ابتک حملے اور جانی نقصان سے متعلق عسکری حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیاہے۔