سنگر کی نئی کتاب “بہرام درویش” شائع ہوگیا

0
447

سنگر پبلی کیشن کی نئی کتاب “بہرام درویش” شائع ہوگیا ہے۔

یہ ادارہ سنگر کی کتابی سلسلے کی 27ویں کتاب ہے جسے ڈاکٹر جلال بلوچ نے تصنیف کیاہے جوبلوچ یُدھا شہید میجر محمدکریم عرف ملا بہرام کے حوالے سے ہے ۔

کتاب میں شہید میجر محمدکریم عرف ملا بہرام کے کردار پہ تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔

ملا بہرام بلوچ جہد آزادی کا ایک سرخیل تھا، جو 15 سال تک بلوچ وطن کے دفاع اور اس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتا رہااور آخر کار گزشتہ دنوں پاکستانی فوج کے ڈرون حملے میں مزن بند کے پہاڑی سلسلے میں وطن کے سات جانبازوں کے ہمراہ شہید ہوگئے۔

بلوچ تحریک آزادی سے منسلک افراد ان کی شہادت کوتحریک کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شہید کے آدرش ہمہ وقت ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے اور اس کے عمل و کردار، نظریہ و فکر کی بدولت کارواں کو مزید توانائی ملے گی۔

یہ نئی کتاب سنگر میڈیا کے کتابوں کی آفیشل ٹیلی گرام چینل ” سنگربکس” پر اپلوڈ کردی گئی ہے جبکہ سنگر کے واٹس ایپ پر گروپس پر بھی دستیاب ہے جہاں اسے ڈائونلوڈ کیا جاسکتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here