شمالی وزیرستان و مردان میں فورسز پرحملے ،2 اہلکار ہلا ک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان اور مردان میں پاکستانی فوج اور سی ٹی ڈی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملوں میں2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سری بہلول خٹکو کلی مردان میں پولیس کو مطلوب دہشتگرد مولانا فواد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مسجد کے اوپر منزل میں واقع اپنے کمرے کے ساتھ پولیس اہلکار کو قتل کیا اور نیچے موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے مولوی فواد بھی مارا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مولانا فواد پولیس کو مطلوب تھا۔

جبکہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کی دعویٰ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میںمسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی ارشاد اللہ ہلاک ہوگیا۔

Share This Article
Leave a Comment