تربت سے طالب علم لاپتہ،گڈانی وقلعہ عبداللہ سے 2 لاشیں برآمد ،بچہ ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے تربت سے فورسز ہاتھوں ایک طالب علم جبری طور پر لاپتہ ہوگیاجبکہ گڈانی وقلعہ عبداللہ سے 2 لاشیں برآمد ہوئیں اور دیوار گرنے سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت نواز ولد شفیع محمد سکنہ آسکانی بازار کے نام سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شام کے وقت مذکورہ نوجوان دکان پر بیٹھے تھے کہ فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کراسے غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔

دوسری جانب گڈانی شپ یارڈ کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق گڈانی برآمد کی گئی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

لاش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

دریں اثناقلعہ عبداللہ سمیت آرمبی کاکوزئی جنگل پیرعلیزئی اور دیگر علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔مختلف مقامات پر سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس سے ایک سات سالہ بچہ ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اسی طرح قلعہ عبداللہ میں ضعیف العمر شخص کی لاش کلی قطب پیرعلیزئی کی سیلابی ندی سے برآمد ہوئی۔

لاش کو ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال میزئی اڈہ منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment