گلگت بلتستان : حکومت کا مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری

0
160

پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان میں مقامی لوگوں کی زمینوں پر پاکستانی قائم حکومت کی جانب سے قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔

گرونجر ،خز کے علاقے میں مقامی لوگوں کی 1935 کی زمینوں پر حکومت کی جانب سے باقاعدہ قبضہ کیا جارہا ہے ۔

اس سلسلے میںمقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس ہذا سے یہ واضع ہوتا ہے کہ حکومت گلگت شہر کے بعد پونیال کے لوگوں کی ملکیتی ارضیات پر قبضہ جمانا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق دستور پونیال کے مطابق گرونجر کے اس بنجر زمین کے ساتھ ساتھ چراگاہ بھی گرونجر کے لوگوں کی ملکیت ہے اور گرونجر کے بزرگوں نے اس زمین کے حصول کے لئے مالیہ ادا کیا تھا۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ مالیہ کی ادائیگی کے بعد لب دریا سے پہاڑ کی چوٹی تک مقامی لوگوں کی ملکیت ہے جس میں کسی بھی سرکاری کارندے یا ادارے کی کوئی زمین نہیں ہے۔

حکومت کی جانب سے مقامی لوگوں کے جدی پشتی اراضیات پر قبضے کیخلاف لوگوں کاکہنا ہے اپنے قانونی ارضیات پرحکومتی قبضہ و مداخلت ہرگز قابل برداشت نہیں،گرونجر کی زمین پر قبضے کی کوشش پونیال اور دستور پونیال پر حملہ ہے۔

گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ کے رہنمانے کہا کہ گلاپور /شیرقلعہ سے برگل اور ہائم تک کے باشندگان مل کے گرونجر اور پونیال کی زمینوں کا دفاع کرنگے۔ہم گلگت بلتستان کو بیوروکریسی اور اسلام آباد کے گماشتہ سیاسی جماعتوں کے چراہ گاہ بننے نہیں دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here