ڈھاڈر میں لیویز پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ،ایس ایچ او زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں لیویزفورس پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے جس سے ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے رند علی بازار میں موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے رند علی بازار پر نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں بم نصب رندعلی بازار کے علاقے میں کھڑی کر رکھی تھی ،بم زورداردھماکے سے پھٹ گیاجس کی زد میں آکر قریب سے گذرنے والی لیویز گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ، جس کے باعث ایس ایچ او لیویر زخمی ہو گئے ۔

دھماکے کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکردھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment