بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج کی جارحیت دوسرے روز بھی جاری ہے ۔
ہیلی کاپٹروں کی آمد و شیلنگ کی خبریں ہم تک پہنچ رہی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق بولان میں کل سے پاکستانی فوج کی فضائی آپریشن کے نام پر فوجی جارحیت جاری ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق آج صبح پانچ بجے فوج نے فضائی جارحیت کا آغاز کیا ہے۔
فضائی جارحیت میں چار ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جو مسلسل بولان کے مختلف علاقوں میں شیلنگ کررہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فوج نے آپریشن کا آغاز گزشتہ روز سے کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق آج صبح پانچ بجے فوج نے بولان کے علاقے بزگر ، باکل بوھک اور دوبندی سمیت مختلف علاقوں میں فضائی جارحیت کا آغاز کیا ہے۔
آپریشن میں فوج نے مذکورہ علاقوں میں شدید شیلنگ کی ہے جو تاحال جاری ہے۔
کہا جارہا ہے کہ اس آپریشن میں اب تک کسی قسم کی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ علاقوں میں فورسز دو دہائیوں سے زمینی و فضائی آپریشنز کرتے آرہے ہیں جس میں فورسز اور مسلح آزادی پسند تنظیموں کے درمیان سینکڑوں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میںدونوں جانب سینکڑوں ضائع ہوئی ہیں۔