بولان میں چھت گرنے سے بچی ہلاک ، تربت میں نوجوان کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے بولان اور تربت میں مکان کی چھت گرنے اورخودکشی کے دو مختلف حادثات و واقعات میں بچی سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بولان کے بھاگ ناڑی کے علاقے گائوں ریحانزئی نیو میں بارش کے دوران مکان کی چھت گر گئی۔

چھت گرنے سے شفیع محمد ولد بیرم خان کی 12سالہ بیٹی ہلاک ، جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے سب تحصیل ہوشاپ کے علاقہ بالگتر لوپ میں ایک 17 سالہ نوجوان بیزن ولد علی بخش نے قریبی کھیت میں درخت پر لٹک کر خودکشی کرلی۔

رواں ہفتہ کے آغاز میں بالگتر سے خودکشی کا یہ دوسراکیس ہے۔

Share This Article
Leave a Comment