بلوچستان کے علاقے بوستان میں تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افرادہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کار ڈرائیورسراج الدین ، مراد خان، ثاقب علی اور جمال الدین کے ناموں سے ہوگئی ہے جو موقع پر ہلاک ہوگئے۔
جبکہ زخمیوں میں خدائیداد، امین اللہ اور محمد ظریف نامی شخص شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو خانوزئی ہسپتال منتقل کیا،۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
مزید کارروائی لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔