کوئٹہ سے مسلح افراد کےہاتھوں 7 افراد جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی مریانی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے 7 افراد کوجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بندوق کی نوک پر 7 افراد کو اغوا کیا اور بعد ازاں 4 کو چھوڑ دیا جبکہ 3 تا حال لاپتہ ہیں۔

ٹرک ڈرائیوررستم علی کے مطابق وہ گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غزہ بند سے ریگ لانے کیلئے جارہے تھے کہ کلی مریانی کے قریب 6 سے 7 مسلح افراد جو صرف گاڑی میں اسلحہ کے ساتھ آئے اور ہزارہ برادری کے تین مزدور جن میں ہزارہ ٹائون اور مری آبادسے تعلق رکھنے والے نوروز عزیز اللہ اور جمشید کے علاوہ علی خان خان ،محمد گمان ، خان محمد کو لے گئے تاہم باقی 4کو چھوڑ دیا گیا جبکہ تین مزدور عزیز نوروز اور جمشید کو گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے ۔

Share This Article
Leave a Comment