بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ژوب سے بچہ سمیت 2 لاشیں برآمدکرلی گئی ہیں۔
کوئٹہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔
پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے اغبرگ کلی حاجی برکت روڈ کے کنارے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔
دریں اثنا گزشتہ پانچ دن سے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش مل گئی۔
بچہ مسعود خان کی لاش لیویز فورس کےاہلکاروں نے کلی نریزی کے قریب پانی سے نکال لی ۔
کہا جارہا ہے کہ لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ پانچ روز سے لاش کو تلاش کر رہے تھے ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔