خاران میں نوجوان فٹبالر لاپتہ ،مستونگ میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک

0
129

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسز نے مقامی نوجوان فٹبالر کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ مستونگ میں ایک روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

خاران سے فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے فٹبالر کی شناخت صغیراحمد عرف چھوٹے کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو گذشتہ شب خاران شہر شیلگ ایریا سے جبری لاپتہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مستونگ میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔

حادثہ قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں گرو کے قریب پیش آیا جہاں مسافر ویگن نے موٹرسائیکل سوار نجیب اللہ کو ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی کو طبی امداد کیلئے اسماعیل بلوچ ویلفئرسوسائٹی منتقل کیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

لاش کو بعد ازاں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here