آواران: سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک ہی خاندان کے 8افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران میں گذشتہ شب طوفانی بارشوں کی سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک ہی خاندان کے8افراد ہلاک ہوگئے جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

واقعہ تحصیل جھاؤ کے علاقے سیڑھ ندی پر پیش آیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ خاندان ایک گاڑی میں سورتھااورگاڑی ندی میں بہہ گیا۔

ذرائع کے مطابق 7 افراد کی میتیں جھاؤ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کی جاچکی ہیں، جبکہ ایک بچہ ابھی بھی لاپتہ ہے۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق سکندر آباد سوراب ،خضدارسے بتایا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment