کوئٹہ وتربت میں خاتون سمیت 2افرادہلاک

0
223
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ کے علاقے کلاتک میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افرادہلاک ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے مسن محلہ میں چچا نے اپنے بھتیجے کو قتل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم سلیمان نے ملکیت کے خاطر اپنے بھتیجے شفع محمد بتھیانی بلیدی کو قتل کر دیا۔

ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیاگیا ہے ۔

دوسری جانب تربت میں مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بدھ کی شام گئے بی ایریا کلاتک میں نامعلوم افراد نے قمبر پٹھان سکنہ ڈگاری کھن کی گاڑی کو نشانہ بناکر فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں قمبر کی بیوی موقع پر گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے قمبر پٹان خود محفوظ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here