بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں ایک ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک جبکہ زخمی ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق کراچی سے اورماڑہ آ نے والی مسافر وین اورماڑہ سے 15 کلومیٹر دور کوسٹل ہائیوے پر ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو نیول درمان جاہ اورماڑہ منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس سردار بھرام اسٹریٹ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص گودام کا چوکیدارہے۔
دریں اثنااطلاعات ہیں کہ بارکھان میں بغائو کے گلی پہاڑی تنور چٹھ کےعلاقے میں 2 لاشیں پڑی ہوئی ملی ہیں۔
تاہم اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔