ہرنائی میں پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی جارحیت کیساتھ جھڑپیں جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہرنائی سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح 9 بجے پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے مقام جمبرو میں آپریشن کے نام پرزمینی و فضائی جارحیت کا آغاز کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج بروز منگل صبح نو بجے پاکستانی فورسز زمینی راستوں سے ہرنائی کے علاقے جمبرو میں داخل ہوئے جس کے چند منٹ بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک چلا۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان جھڑپ نو بجے شروع ہوا جسکا سلسلہ چند منٹ تک جاری رہا۔

کہا جارہا ہے کہ پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان ہونے والے جھڑپ کے بعد پاکستانی فورسز نے فضائی آپریشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں تین ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ہے جو مسلسل شیلنگ کررہے ہیں تاہم اب تک کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات دونوں اطراف سے موصول نہیں ہوئیں ہیں۔

بلوچستان میں اس طرح کی جھڑپیں اکثر پاکستانی فورسز اور آزادی پسند مسلح تنظیموں کے درمیان ہوتے ہیں تاہم اب تک اس آپریشن اور جھڑپ کی تصدیق کسی ذرائع کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment