خاران میں آئی ایس آئی دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
181

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران میں آئی ایس آئی کے دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے10 مارچ، شام کے7 بجے خاران میں بیلچر لاج میں واقع آئی ایس آئی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا، بم دفتر کے اندر جا گرا،حملے کے وقت دفتر میں کئی اہلکار موجود تھے،کامیاب حملے کے بعد دشمن فورسز نے آبادی کی جانب اندھادھند فائرنگ بھی کی،اس حملے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here