ہرنائی: کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کی پی ایم ڈی سی کے علاقے میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ حاجی اللہ کول مائن نمبر چار میں پیش آیا۔

حادثے میں ہلاک کان کن کی شناخت وحید خان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے بتایا جارہا ہے۔

ہلاک کان کن کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment