بلوچستان کے ساحلی ضلع اور سی پیک حب گوادر میں پاکستانی فوج کی آپریشن کے نام سے جارحیت تیسرے روز بھی جاری ہے ۔
ضلع گوادر کے مضافاتی علاقوں نلینٹ اور دڑامب کے پہاڑی و گردو نواح میں 6 مارچ کو شروع ہونے والی فوجی جارحیت آج تیسرے روز میں بھی جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سات گن شپ ہیلی کاپٹر بھی اس جارحیت میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج صبح سے فوجی جارحیت کو مزید وسعت دیکر اس میں سات گن شپ ہیلی کاپٹر اور ایک ڈرون حصہ لے رہے ہیں۔
بعض مقامات پر شیلنگ کی اطلاعات بھی ہیں۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ دڑامب اور نلینٹ کے درمیانی علاقے تلاروک کئور، نلانی اور جنکانی بدستور فوجی محصرے میں ہیں۔
جبکہ چب ریکانی سے فوجی قافلہ دڑامب کے پہاڑیوں کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دڑامب کے پہاڑیوں میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی وقفے وقفے سے آرہی ہیں۔