خضدار میں فائرنگ ،کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکا ،8 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں فائرنگ اورکوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے کو دو مختلف واقعات میںخواتین وبچوں سمیت 8 افرادہلاک ہوگئے۔

خضدارمیںزہری کے علاقے گنکو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت نزیر احمد ولد رحیم بخش شاہوزئی اور عبدالوحید ولد علی احمد شاہوزئی کے ناموں سے ہوگئی جوچچا بھتیجے بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔

واقع کے بعد مقامی لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیاہے ۔

فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکہ کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 6 افرادہلاک جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سرکی کلاں میں رہائش پذیر مولوی عبدالعزیز رات کو ہیٹر جلانے کے لئے ماچس جلائی تو کمرے میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تنزیلہ ‘ ہذبہ ‘ بی بی طاہرہ ‘ حماد اللہ ‘ عباد اللہ اور گل مینا موقع پر ہلاک جبکہ محمد غزالی ‘ حبیب اللہ ‘ امداد اللہ ‘ مولوی عبدالعزیز زخمی ہوگئے ۔

دھماکہ سے مکان منہدم ہوگیا ۔

دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔

لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان اور بلوچستان کے علاقے برشور سے بتایا جاتا ہے ۔

یاد رہے کہ گیس دھماکہ سے اس سال متعدد واقعات میں ایک درجن سے زائد انسانی جانیں ضائع ہواور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment